5 اشعار

رابطے سب بحال رکھے ہیں

Raabte sab bahal rakhe hain

رابطے سب بحال رکھے ہیں‏درد سارے سنبھال رکھے ہیں

‏جتنے زہریلے سانپ ہیں ہم نے‏آستینوں میں پال رکھے ہیں

‏امتحان حیات میں کس نے‏اتنے مشکل سوال رکھے ہیں

ذہن میں اور کچھ نہیں اپنےبس ترے خدوخال رکھے ہیں

دیدہ و دل نکال کر احمداس کے قدموں میں ڈال رکھے ہیں

— رانا احمد شہید