5 اشعار

وفا کے وعدے جو کرگیا تھا

Wafa ke wade jo kar gaya tha

وفا کے وعدے جو کرگیا تھا‏وہ خود ہی ان سے مکر گیا تھا

‏اسے خبر ہی نہیں تھی شاید‏میں زندگی میں ہی مر گیا تھا

‏گیا تھا میرے رقیب کے گھر‏چھپا ہی لیتا، اگر گیا تھا

‏مجھے تو جنگل بھی یوں لگا تھا‏میں جیسے اپنے ہی گھر گیا تھا

‏منافقوں سے بھرے جہاں میں‏میں آئینے سے بھی ڈر گیا تھا

— رانا احمد شہید