5 اشعار

تری خواہش مرے صیاد پوری ہونے والی ہے

Teri khwahish mere sayyad poori hone wali hai

تری خواہش مرے صیاد پوری ہونے والی ہےعذابِ عمر کی معیاد پوری ہونے والی ہے

مرا پیغام اپنے ظلم کے لشکر کو پہنچا دےفصیلِ صبر کی بنیاد پوری ہونے والی ہے

خس و خاشاک کی مانند خوابوں کو مٹا ڈالےمجھے ڈر ہے کہ وہ ایجاد پوری ہونے والی ہے

کسی الزامِ نو سے جبر کی مدت بڑھا ڈالوسزا میری مرے جلاد پوری ہونے والی ہے

مجھے ہر پل تو کہتا تھا وہ تجھ کو چھوڑ جائے گاتری خواہش دلِ ناشاد پوری ہونے والی ہے

— رانا احمد شہید