5 اشعار

وہ جو چپ کی زبان رکھتا تھا

Woh jo chup ki zabaan rakhta tha

وہ جو چپ کی زبان رکھتا تھااور وفا پر ایمان رکھتا تھا

ساتھ مرے سفر میں چلتے ہوئےواپسی کا سامان رکھتا تھا

وصل کے خواب دیکھتا تھا مگرفاصلے درمیان رکھتا تھا

مجھ سے تنہائیوں کا طالب تھاخود وہ سارا جہان رکھتا تھا

گھر کی تعمیر عمر بھر نہ ہوئیورنہ میں بھی مکان رکھتا تھا

— رانا احمد شہید