5 اشعار

یہ دستور زمانہ ہے، زمانہ چھوڑ دیتا ہے

Yeh dastoor zamana hai, zamana chhod deta hai

یہ دستور زمانہ ہے، زمانہ چھوڑ دیتا ہےجو اس سے دل لگائے، دل لگانا چھوڑدیتا ہے

یہاں ہر خوبرو محبوب کا بس مشغلہ یہ ہےبنا کر خوبصورت سا بہانہ چھوڑ دیتا ہے

مصیبت میں تعلق توڑنا انساں کا شیوہ ہےذرا سیلاب آئے، گھر پرانا چھوڑ دیتا ہے

مرے اندر بھی ہے سہما ہوا معصوم سا بچہکسی پر ظلم دیکھے، مسکرانا چھوڑ دیتا ہے

وہ ہر اک امتحان میں کامیاب و کامراں ہوگاجو مشکل وقت میں سر کو جھکانا چھوڑدیتا ہے

— رانا احمد شہید