5 اشعار

یوں نصیب اپنا سو گیا احمد

Yun naseeb apna so gaya Ahmed

یوں نصیب اپنا سو گیا احمد‏پاس جو کچھ تھا کھو گیا احمد

‏ہر طرف فصل ہے اداسی کی‏بیج ایسا وہ بو گیا احمد

‏ناخدا لے کے بیچ دریا میں‏میری کشتی ڈبو گیا احمد

اس سے شکوہ کیا ہم بھلا کرتےاس کو جانا تھا، وہ گیا احمد

‏رونے دھونے کا یہ تردد کیوں‏اب جو ہونا تھا ہو گیا احمد

— رانا احمد شہید