5 اشعار

اب یاد تری درد کو بہلا نہ سکے گی

Ab yaad teri dard ko behla na sakegi

اب یاد تری درد کو بہلا نہ سکے گی

«اب یاد تری درد کو بہلا نہ سکے گی» ساحر بھوپالی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

اب یاد تری درد کو بہلا نہ سکے گیمیں چاہوں بھی تو مجھ کو ہنسی آ نہ سکے گی

کچھ کم نہیں اے دوست بھلانے کی مصیبتمانا کہ مری یاد بھی اب آ نہ سکے گی

بیداد کرم چاہئے ہم سنگ دلوں کویہ کم نگہی آپ کی تڑپا نہ سکے گی

بس میرے ہی دم تک ہے یہ ہنگامۂ الفتپھر گردش عالم اسے دہرا نہ سکے گی

کچھ ضبط و سکوں چاہئے اس راہ میں ساحرؔبے تابئ دل حسن کو شرما نہ سکے گی

— ساحر بھوپالی