7 اشعار

خوش و خرم نہ کوئی ذات ملی

Khush-o-khurram na koi zaat mili

خوش و خرم نہ کوئی ذات ملی

«خوش و خرم نہ کوئی ذات ملی» ساحر بھوپالی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

خوش و خرم نہ کوئی ذات ملیغم زدہ ساری کائنات ملی

جی سے جو بھی گزر گیا غم میںاس کو سچ مچ نئی حیات ملی

جس نے دعویٰ کیا محبت کااس کو غم سے نہ پھر نجات ملی

دل کو کیا کیا گمان گزرے ہیںوہ نظر جب بہ التفات ملی

ان کو افسانۂ محبت میںقابل رد نہ کوئی بات ملی

سارے شکوے گلے تمام ہوئےجب گلے موت سے حیات ملی

شکوۂ ہجر کیا کروں ساحرؔجیسی قسمت تھی ویسی رات ملی

— ساحر بھوپالی