11 اشعار

دھڑکا ہے راہ غم میں مرا دل جگہ جگہ

Dhadka hai raah-e-gham mein mera dil jagah jagah

دھڑکا ہے راہ غم میں مرا دل جگہ جگہ

«دھڑکا ہے راہ غم میں مرا دل جگہ جگہ» ساحر بھوپالی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 29 سیکنڈ ہے۔

دھڑکا ہے راہ غم میں مرا دل جگہ جگہدعویٰ ہوا ہے ضبط کا باطل جگہ جگہ

کھویا گیا ہوں راہ وفا میں کچھ اس طرحپھرتی ہے ڈھونڈھتی مجھے منزل جگہ جگہ

بس اک نگاہ لطف کی حسرت لئے ہوئےپھرتا ہوں بن کے حسن کا سائل جگہ جگہ

طوفان بحر غم میں یوں ہی ڈوب ڈوب کرپیدا کئے ہیں عشق نے ساحل جگہ جگہ

جیتے بنے ہے غم میں نہ مرتے بنے ہے ابدرپیش ہے بس اک یہی مشکل جگہ جگہ

رنگ شفق یہ تابش انجم یہ بوئے گلہے خون آرزو مرا شامل جگہ جگہ

دیکھے تو کیسے حسن حقیقت نشاں کو آنکھپردے ہیں احتیاط کے حائل جگہ جگہ

ہے ذرہ ذرہ خاک کا اک حشر درکنارعرفان غم ہوا مجھے حاصل جگہ جگہ

عالم وہ شوق کا ہے کہ رکتے نہیں قدممانا کہ غم ہے دل سے مقابل جگہ جگہ

اس جستجوئے حسن نے آوارہ کر دیاپھرتا ہے مجھ کو لے کے مرا دل جگہ جگہ

ساحرؔ مجھے ملال کسی سے ہو کس لئےمیرے سخن کے آج ہیں قائل جگہ جگہ

— ساحر بھوپالی