7 اشعار

غم ترا جان سے بھی پیارا ہے

Gham tera jaan se bhi pyara hai

غم ترا جان سے بھی پیارا ہے

«غم ترا جان سے بھی پیارا ہے» ساحر بھوپالی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

غم ترا جان سے بھی پیارا ہےبے کسی کا یہی سہارا ہے

پھر تری ملتفت نگاہوں نےعرض غم پر مجھے ابھارا ہے

کیوں نہ مایوس ہو دل محزوںبحر غم کا کہیں کنارا ہے

ان سے اس طرح شکوے کرتا ہوںجیسے ان پر مرا اجارا ہے

کچھ خبر بھی ہے دل نے کتنی بارشب غم میں تجھے پکارا ہے

طعنے سہنا پڑے تمہارے لئےورنہ ذلت کسے گوارا ہے

دل ساحرؔ کا انتخاب نہ پوچھحسن نے بڑھ کے ہاتھ مارا ہے

— ساحر بھوپالی