5 اشعار

جذبات محبت چھپ نہ سکے گو ضبط سے ہم نے کام لیا

Jazbaat-e-mohabbat chhup na sake go zabt se hum ne kaam liya

جذبات محبت چھپ نہ سکے گو ضبط سے ہم نے کام لیا

«جذبات محبت چھپ نہ سکے گو ضبط سے ہم نے کام لیا» ساحر بھوپالی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 53 سیکنڈ ہے۔

جذبات محبت چھپ نہ سکے گو ضبط سے ہم نے کام لیااشک آنکھوں میں اپنے بھر آئے جب تیرا کسی نے نام لیا

اس شدت غم کے ہاتھوں ہم مجبور بھی تھی مایوس بھی تھےکہنا تھا بہت کچھ کہہ نہ سکے آنکھوں سے زباں کا کام لیا

کچھ عرش بریں تھرا اٹھا اور جن و ملائک کانپ گئےجب میں نے لرزتے ہاتھوں میں الفت کا چھلکتا جام لیا

خود اپنے کئے پر نادم تھے پھر کس کی شکایت ہم کرتےاک آنچ نہ ان پر آنے دی سب اپنے ہی سر الزام لیا

کیوں عرض تمنا پر ساحرؔ پھر آج وہ ہنس کر جاتے تھےتوہین محبت سہ نہ سکا اور بڑھ کے دامن تھام لیا

— ساحر بھوپالی