6 اشعار

جھلکتا ہے غم میری ہر اک خوشی سے

Jhalakta Hai Gham Meri Har Ek Khushi Se

جھلکتا ہے غم میری ہر اک خوشی سے

«جھلکتا ہے غم میری ہر اک خوشی سے» ساحر بھوپالی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

جھلکتا ہے غم میری ہر اک خوشی سےشکایت ہے مجھ کو تری بے رخی سے

میں اپنے تئیں مر چکا تھا کبھی کامگر جی رہا ہوں تمہاری خوشی سے

خوشی میں مزا ہے نہ اب غم میں لذتیہ کانٹا نکالو دل زندگی سے

وہ اور ہوں گے جن کو ہے چاہت کا ارماںمجھے پیار ہے آپ کی دشمنی سے

کہاں تک جیوں آسرے پر کرم کےمیں باز آیا بس آپ کی دوستی سے

مٹی ہر طرح جان ساحرؔ کی لیکنترا غم نہ بہلا غم زندگی سے

— ساحر بھوپالی