8 اشعار

رشک مست شباب ہو تم تو

Rashk-e-mast-e-shabaab ho tum to

رشک مست شباب ہو تم تو

«رشک مست شباب ہو تم تو» ساحر بھوپالی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «وفا تو کیسی جفا بھی نہیں ہے اب ہم پر ساحر بھوپالی» میں 26 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

رشک مست شباب ہو تم توخالق انقلاب ہو تم تو

اب تمہارا جواب کیا ہوگاآپ اپنا جواب ہو تم تو

کوئی یکتائے حسن ہے تو کیاعشق کا انتخاب ہو تم تو

تم سے بڑھ کر شراب کیا ہوگیسر سے پا تک شراب ہو تم تو

میرے افسانۂ محبت کاایک رنگین باب ہو تم تو

تم سے تسکین کی تمنا کیاباعث اضطراب ہو تم تو

کسی پردے میں چھپ نہیں سکتےاس قدر بے حجاب ہو تم تو

کاش اک دن وہ خود کہیں ساحرؔعشق میں کامیاب ہو تم تو

— ساحر بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں