8 اشعار

یاد آتے گئے بھلانے سے

Yaad aate gaye bhulaane se

یاد آتے گئے بھلانے سے

«یاد آتے گئے بھلانے سے» ساحر بھوپالی کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «وفا تو کیسی جفا بھی نہیں ہے اب ہم پر ساحر بھوپالی» میں 26 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

یاد آتے گئے بھلانے سےدرد بڑھتا گیا دبانے سے

راز افشا ہوا چھپانے سےخامشی کم نہ تھی فسانے سے

میں نے منت بھی کی مگر تم توباز آئے نہ دل دکھانے سے

کچھ مقدر ہی نارسا پایامجھ کو شکوہ نہیں زمانے سے

میری قسمت میں جو ہو صاف کہوکام چلتا نہیں بہانے سے

کوئی درد آشنا نہیں ملتاکیا وفا اٹھ گئی زمانے سے

ان کو پا کر بھی کچھ نہیں پایاباز آئے ہم ایسے پانے سے

ہم کو مٹنا تھا ان پہ اے ساحرؔمٹ گئے ہم کسی بہانے سے

— ساحر بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں