7 اشعار

ان سے پہلی سی ملاقات نہیں ہوتی ہے

Un se pehli si mulaqaat nahin hoti hai

ان سے پہلی سی ملاقات نہیں ہوتی ہے

«ان سے پہلی سی ملاقات نہیں ہوتی ہے» ساحر بھوپالی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «وفا تو کیسی جفا بھی نہیں ہے اب ہم پر ساحر بھوپالی» میں 26 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 57 سیکنڈ ہے۔

ان سے پہلی سی ملاقات نہیں ہوتی ہےنظریں ملتی ہیں مگر بات نہیں ہوتی ہے

دل جلوں کے لئے گھبرا کے غم فرقت سےجان دے دینا بڑی بات نہیں ہوتی ہے

مل گیا مجھ کو جو ملنا تھا تری الفت میںغم سے بڑھ کر کوئی سوغات نہیں ہوتی ہے

مجھ کو لے چل دل بیتاب وہاں پر کہ جہاںدن ہی رہتا ہے اور رات نہیں ہوتی ہے

تاڑنے کا نہیں تم ہی کو سلیقہ ورنہکب نظر حائل جذبات نہیں ہوتی ہے

جان دینا جسے آتا ہو رہ الفت میںاس کی قسمت میں کبھی مات نہیں ہوتی ہے

دن تو کٹ جاتا ہے فرقت کا مگر اے ساحرؔکسی صورت سے بسر رات نہیں ہوتی ہے

— ساحر بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں