4 اشعار

اب آئیں یا نہ آئیں ادھر پوچھتے چلو

Ab Aayen Ya Na Aayen Idhar Poochte Chalo

اب آئیں یا نہ آئیں ادھر پوچھتے چلو

«اب آئیں یا نہ آئیں ادھر پوچھتے چلو» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 29 سیکنڈ ہے۔

اب آئیں یا نہ آئیں ادھر پوچھتے چلوکیا چاہتی ہے ان کی نظر پوچھتے چلو

ہم سے اگر ہے ترک تعلق تو کیا ہوایارو کوئی تو ان کی خبر پوچھتے چلو

جو خود کو کہہ رہے ہیں کہ منزل شناس ہیںان کو بھی کیا خبر ہے مگر پوچھتے چلو

کس منزل مراد کی جانب رواں ہیں ہماے رہروان خاک بسر پوچھتے چلو

— ساحر لدھیانوی