4 اشعار

اب کوئی گلشن نہ اجڑے اب وطن آزاد ہے

Ab Koi Gulshan Na Ujde Ab Watan Azaad Hai

اب کوئی گلشن نہ اجڑے اب وطن آزاد ہے

«اب کوئی گلشن نہ اجڑے اب وطن آزاد ہے» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

اب کوئی گلشن نہ اجڑے اب وطن آزاد ہےروح گنگا کی ہمالہ کا بدن آزاد ہے

کھیتیاں سونا اگائیں وادیاں موتی لٹائیںآج گوتم کی زمیں تلسی کا بن آزاد ہے

مندروں میں سنکھ باجے مسجدوں میں ہو اذاںشیخ کا دھرم اور دین برہمن آزاد ہے

لوٹ کیسی بھی ہو اب اس دیش میں رہنے نہ پائےآج سب کے واسطے دھرتی کا دھن آزاد ہے

— ساحر لدھیانوی