5 اشعار

برباد محبت کی دعا ساتھ لیے جا

Barbaad Mohabbat Ki Dua Saath Liye Jaa

برباد محبت کی دعا ساتھ لیے جا

«برباد محبت کی دعا ساتھ لیے جا» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

برباد محبت کی دعا ساتھ لیے جاٹوٹا ہوا اقرار وفا ساتھ لیے جا

اک دل تھا جو پہلے ہی تجھے سونپ دیا تھایہ جان بھی اے جان ادا ساتھ لیے جا

تپتی ہوئی راہوں سے تجھے آنچ نہ پہنچےدیوانوں کے اشکوں کی گھٹا ساتھ لیے جا

شامل ہے مرا خون جگر تیری حنا میںیہ کم ہو تو اب خون وفا ساتھ لیے جا

ہم جرم محبت کی سزا پائیں گے تنہاجو تجھ سے ہوئی ہو وہ خطا ساتھ لیے جا

— ساحر لدھیانوی