4 اشعار

بھڑکا رہے ہیں آگ لب نغمہ گر سے ہم

Bhadka Rahe Hain Aag Lab-e-Naghma Gar Se Hum

بھڑکا رہے ہیں آگ لب نغمہ گر سے ہم

«بھڑکا رہے ہیں آگ لب نغمہ گر سے ہم» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 29 سیکنڈ ہے۔

بھڑکا رہے ہیں آگ لب نغمہ گر سے ہمخاموش کیا رہیں گے زمانے کے ڈر سے ہم

کچھ اور بڑھ گئے جو اندھیرے تو کیا ہوامایوس تو نہیں ہیں طلوع سحر سے ہم

لے دے کے اپنے پاس فقط اک نظر تو ہےکیوں دیکھیں زندگی کو کسی کی نظر سے ہم

مانا کہ اس زمیں کو نہ گلزار کر سکےکچھ خار کم تو کر گئے گزرے جدھر سے ہم

— ساحر لدھیانوی