4 اشعار

میری تقدیر میں جلنا ہے تو جل جاؤں گا

Merī taqdīr mein jalnā hai to jal jā'ūñgā

میری تقدیر میں جلنا ہے تو جل جاؤں گا

«میری تقدیر میں جلنا ہے تو جل جاؤں گا» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔

میری تقدیر میں جلنا ہے تو جل جاؤں گاتیرا وعدہ تو نہیں ہوں جو بدل جاؤں گا

سوز بھر دو مرے سپنے میں غم الفت کامیں کوئی موم نہیں ہوں جو پگھل جاؤں گا

درد کہتا ہے یہ گھبرا کے شب فرقت میںآہ بن کر ترے پہلو سے نکل جاؤں گا

مجھ کو سمجھاؤ نہ ساحرؔ میں اک دن خود ہیٹھوکریں کھا کے محبت میں سنبھل جاؤں گا

— ساحر لدھیانوی