4 اشعار

میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیا

Maiñ zindagī kā sāth nibhātā chalā gayā

میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیا

«میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیا» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیاہر فکر کو دھوئیں میں اڑاتا چلا گیا

بربادیوں کا سوگ منانا فضول تھابربادیوں کا جشن مناتا چلا گیا

جو مل گیا اسی کو مقدر سمجھ لیاجو کھو گیا میں اس کو بھلاتا چلا گیا

غم اور خوشی میں فرق نہ محسوس ہو جہاںمیں دل کو اس مقام پہ لاتا چلا گیا

— ساحر لدھیانوی