4 اشعار

محبت ترک کی میں نے گریباں سی لیا میں نے

Mohabbat tark kī maiñ ne garībāñ sī liyā maiñ ne

محبت ترک کی میں نے گریباں سی لیا میں نے

«محبت ترک کی میں نے گریباں سی لیا میں نے» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

محبت ترک کی میں نے گریباں سی لیا میں نےزمانے اب تو خوش ہو زہر یہ بھی پی لیا میں نے

ابھی زندہ ہوں لیکن سوچتا رہتا ہوں خلوت میںکہ اب تک کس تمنا کے سہارے جی لیا میں نے

انہیں اپنا نہیں سکتا مگر اتنا بھی کیا کم ہےکہ کچھ مدت حسیں خوابوں میں کھو کر جی لیا میں نے

بس اب تو دامن دل چھوڑ دو بے کار امیدوبہت دکھ سہہ لیے میں نے بہت دن جی لیا میں نے

— ساحر لدھیانوی