5 اشعار

انائے جذب و جنوں اوج سے کمال گری

Ana-e-jazb-o-junoon auj se kamaal giri

انائے جذب و جنوں اوج سے کمال گریمجھے جو ہوش ملا پاؤں سے دھمال گری

یقین ہونے لگا ہر گزرتے دن کے ساتھشکستہ جسم کی دیوار اب کے سال گری

میں اس کی آنکھ کے زیر و زبر سمجھتا ہوںپلک پہ کیوں وہ پلک لمحۂ سوال گری

ردائے شرم لئے آنکھ میں میں آگے بڑھاہوا میں اڑ کے جب اس کے بدن سے شال گری

عروج وقت سے آگے کا کوئی لمحہ تھافگارؔ بانہوں میں جب وہ پری جمال گری

— سلیم فگار