6 اشعار

شام ڈھلتے ہی ترے دھیان میں آ جاتا ہوں

Shaam dhalte hi tere dhyaan mein aa jaata hoon

شام ڈھلتے ہی ترے دھیان میں آ جاتا ہوںیاد کرتی ہو تو اک آن میں آ جاتا ہوں

رات ہے جشن مری روح کی آزادی کاصبح پھر جسم کے زندان میں آ جاتا ہوں

میں نہیں کچھ بھی مگر تیری نظر پڑتے ہیکوزہ گر میں کسی امکان میں آ جاتا ہوں

تجھ سے لکھے ہیں مرے نقش سوئے خاک یہاںآسماں سے اسی احسان میں آ جاتا ہوں

دیکھ کر مجھ کو چمکتی ہیں نگاہیں تیریشکر ہے میں تری پہچان میں آ جاتا ہوں

شام بجھتا ہوا سورج ہے جنازہ دن کامیں بھی چند اشک لئے لان میں آ جاتا ہوں

— سلیم فگار