4 اشعار

اے شب ہجر اب مجھے صبح وصال چاہئے

Ae Shab-e-Hijr Ab Mujhe Subh-e-Visal Chahiye

اے شب ہجر اب مجھے صبح وصال چاہئے

«اے شب ہجر اب مجھے صبح وصال چاہئے» سلیم کوثر کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «‏⁧‫میں خودبھی تیرےاندھیروں پہ مُنکشف نہ ہوا(سلیم کوثر)» میں 24 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

اے شب ہجر اب مجھے صبح وصال چاہئےتازہ غزل کے واسطے تازہ خیال چاہئے

اے مرے چارہ گر ترے بس میں نہیں معاملہصورت حال کے لیے واقف حال چاہئے

اہل خرد کو آج بھی اپنے یقین کے لیےجس کی مثال ہی نہیں اس کی مثال چاہئے

اس کی رفاقتوں کا ہجر جھیلئے کب تلک سلیمؔاپنی طرح سے اب مجھے وہ بھی نڈھال چاہئے

— سلیم کوثر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں