5 اشعار

آنکھ تاریک مری جسم ہے روشن میرا

Aankh taareek meri jism hai roshan mera

آنکھ تاریک مری جسم ہے روشن میرا

«آنکھ تاریک مری جسم ہے روشن میرا» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 4 سیکنڈ ہے۔

آنکھ تاریک مری جسم ہے روشن میرادر و دیوار سے ٹکراتا ہے آہن میرا

اور اب ہاتھ مرا قبضۂ شمشیر پہ ہےیہی جوہر ہے مرا اور یہی فن میرا

آج میں تم کو جلانے کے لیے آیا ہوںتم نے اک روز اجاڑا تھا نشیمن میرا

صورت ابر برستے رہیں بازو تیرےآگ کی طرح دہکتا رہے گلشن میرا

تم جہاں جرم ضعیفی کی سزا پاتے ہواسی سیارے پہ موجود ہے بچپن میرا

— ثروت حسین