6 اشعار

آئے ہیں رنگ بحالی پر

Aaye hain rang bahali par

آئے ہیں رنگ بحالی پر

«آئے ہیں رنگ بحالی پر» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

آئے ہیں رنگ بحالی پررکھتا ہوں قدم ہریالی پر

اک سورج میری مٹھی میںاک سورج ہل کی پھالی پر

وہی ایک چراغ دمکتا ہےگندم کی بالی بالی پر

دل دکھتا ہے دل روتا ہےاک پتے کی پامالی پر

کسی ان داتا پر گر جاتااک سکہ کاسۂ خالی پر

کوئی نور ظہور کرے ثروتؔاسی حمد الحمد کی جالی پر

— ثروت حسین