5 اشعار

اپنے ہونے پے پیار آتا ہے

Apne hone pe pyar aata hai

اپنے ہونے پے پیار آتا ہے

«اپنے ہونے پے پیار آتا ہے» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 28 سیکنڈ ہے۔

اپنے ہونے پے پیار آتا ہےاور بے اختیار آتا ہے

اے غرال ختن تری جانبکوئی دیوانہ وار آتا ہے

ایک طاؤس نے کہا مجھ سےموسم صد بہار آتا ہے

دیدہ و دل میں کر رکھو محفوظیہ سماں ایک بار آتا ہے

میں کسی کا نہیں اسی کا ہوںکب اسے اعتبار آتا ہے

— ثروت حسین