5 اشعار

بھر جائیں گے جب زخم تو آؤں گا دوبارا

Bhar jaayenge jab zakhm to aaunga dobara

بھر جائیں گے جب زخم تو آؤں گا دوبارا

«بھر جائیں گے جب زخم تو آؤں گا دوبارا» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

بھر جائیں گے جب زخم تو آؤں گا دوبارامیں ہار گیا جنگ مگر دل نہیں ہارا

روشن ہے مری عمر کے تاریک چمن میںاس کنج ملاقات میں جو وقت گزارا

اپنے لیے تجویز کی شمشیر برہنہاور اس کے لیے شاخ سے اک پھول اتارا

کچھ سیکھ لو لفظوں کو برتنے کا سلیقہاس شغل میں گزرا ہے بہت وقت ہمارا

لب کھولے پری زاد نے آہستہ سے ثروتؔجوں گفتگو کرتا ہے ستارے سے ستارا

— ثروت حسین