5 اشعار

جانے اس نے کیا دیکھا شہر کے منارے میں

Jaane usne kya dekha shahr ke minare mein

جانے اس نے کیا دیکھا شہر کے منارے میں

«جانے اس نے کیا دیکھا شہر کے منارے میں» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

جانے اس نے کیا دیکھا شہر کے منارے میںپھر سے ہو گیا شامل زندگی کے دھارے میں

اسم بھول بیٹھے ہم جسم بھول بیٹھے ہموہ ہمیں ملی یارو رات اک ستارے میں

اپنے اپنے گھر جا کر سکھ کی نیند سو جائیںتو نہیں خسارے میں میں نہیں خسارے میں

میں نے دس برس پہلے جس کا نام رکھا تھاکام کر رہی ہوگی جانے کس ادارے میں

موت کے درندے میں اک کشش تو ہے ثروتؔلوگ کچھ بھی کہتے ہوں خودکشی کے بارے میں

— ثروت حسین