4 اشعار

چاند آفاق شجر دیکھنے والے کے لئے

Chand afaq shajar dekhne wale ke liye

چاند آفاق شجر دیکھنے والے کے لئے

«چاند آفاق شجر دیکھنے والے کے لئے» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

چاند آفاق شجر دیکھنے والے کے لئےسبھی چیزیں ہیں مگر دیکھنے والے کے لئے

ایک دیوار ہے تا حد نظر پھیلی ہوئیاور دیوار میں در دیکھنے والے کے لئے

کسی کھوئی ہوئی جنت کا نشاں ہو جیسےایک طاؤس کا پر دیکھنے والے کے لئے

وہ مرے جسم کی مٹی میں نہاں ہے ثروتؔبیج میں جیسے شجر دیکھنے والے کے لئے

— ثروت حسین