5 اشعار

اک روز میں بھی باغ عدن کو نکل گیا

Ek roz main bhi baagh-e-adan ko nikal gaya

اک روز میں بھی باغ عدن کو نکل گیا

«اک روز میں بھی باغ عدن کو نکل گیا» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

اک روز میں بھی باغ عدن کو نکل گیاتوڑی جو شاخ رنگ فشاں ہاتھ جل گیا

دیوار و سقف و بام نئے لگ رہے ہیں سبیہ شہر چند روز میں کتنا بدل گیا

میں سو رہا تھا اور مری خواب گاہ میںاک اژدہا چراغ کی لو کو نگل گیا

بچپن کی نیند ٹوٹ گئی اس کی چاپ سےمیرے لبوں سے نغمۂ صبح ازل گیا

تنہائی کے الاؤ سے روشن ہوا مکاںثروتؔ جو دل کا درد تھا نغموں میں ڈھل گیا

— ثروت حسین