5 اشعار

جب شام ہوئی میں نے قدم گھر سے نکالا

Jab shaam hui main ne qadam ghar se nikala

جب شام ہوئی میں نے قدم گھر سے نکالا

«جب شام ہوئی میں نے قدم گھر سے نکالا» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

جب شام ہوئی میں نے قدم گھر سے نکالاڈوبا ہوا خورشید سمندر سے نکالا

ہر چند کہ اس رہ میں تہی دست رہے ہمسودائے محبت نہ مگر سر سے نکالا

جب چاند نمودار ہوا دور افق پرہم نے بھی پری زاد کو پتھر سے نکالا

دہکا تھا چمن اور دم صبح کسی نےاک اور ہی مفہوم گل تر سے نکالا

اس مرد شفق فام نے اک اسم پڑھا اورشہزادی کو دیوار کے اندر سے نکالا

— ثروت حسین