6 اشعار

گردش سیارگاں خوب ہے اپنی جگہ

Gardish-e-sayyargaan khoob hai apni jagah

گردش سیارگاں خوب ہے اپنی جگہ

«گردش سیارگاں خوب ہے اپنی جگہ» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

گردش سیارگاں خوب ہے اپنی جگہاور یہ اپنا مکاں خوب ہے اپنی جگہ

اے دل آشفتہ سر رات اندھیری ہے پررقص ترا شمع ساں خوب ہے اپنی جگہ

کاغذ آتش زدہ تیری حکایت ہی کیاپھر بھی تماشائے جاں خوب ہے اپنی جگہ

ہجر نژادوں کا ہے ایک الگ ہی جہاںاس سے نہ ملنا یہاں خوب ہے اپنی جگہ

سیر بیاباں و در عقدہ کشا نیزرنج مسافت میاں خوب ہے اپنی جگہ

چہرۂ بلقیس پر آنکھ ٹھہرتی نہیںصبح یمن کا سماں خوب ہے اپنی جگہ

— ثروت حسین