4 اشعار

کتاب سبز و در داستان بند کیے

Kitaab sabz o dar daastaan band kiye

کتاب سبز و در داستان بند کیے

«کتاب سبز و در داستان بند کیے» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

کتاب سبز و در داستان بند کیےوہ آنکھ سو گئی خوابوں کو ارجمند کیے

گزر گیا ہے وہ سیلاب آتش امروزبغیر خیمہ و خاشاک کو گزند کیے

بہت مصر تھے خدایان ثابت و سیارسو میں نے آئنہ و آسماں پسند کیے

اسی جزیرۂ جائے نماز پر ثروتؔزمانہ ہو گیا دست دعا بلند کیے

— ثروت حسین