6 اشعار

گھوڑے کی موت

Ghode ki maut

گھوڑے کی موت

«گھوڑے کی موت» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

میں نے ایک گھوڑے کو مرتے ہوئے دیکھامرتے ہوئے گھوڑے نے کیا دیکھا

تارکول کی سڑکاڑتا ہوا کاغذ یا ایک سکہ جو بچے کے ہاتھ سے گر پڑا تھا

یا وہ جنگل جہاں پانی اور پرندوں کے ساتھ اس نےآنکھ کھولی تھی

یا وہ دن جب پہلے آدمی نے اسے دیکھا تھاایک گلے سڑے ڈھانچے پر بارش ہوگی

گھوڑا اک اور جنم لے گاگاڑی بان کے دل میں

یا کسی نظم میں

— ثروت حسین