4 اشعار

ہاتھ ہمارے بھی شامل تھے پربت کاٹنے والوں میں

Haath hamare bhi shaamil the parbat kaatne walon mein

ہاتھ ہمارے بھی شامل تھے پربت کاٹنے والوں میں

«ہاتھ ہمارے بھی شامل تھے پربت کاٹنے والوں میں» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

ہاتھ ہمارے بھی شامل تھے پربت کاٹنے والوں میںدیکھو ہم نے راہ بنائی بے ترتیب سوالوں میں

رات اور دن کے الجھاؤ میں کون ہے وہ آہستہ خرامجس کے رنگ ہیں دیواروں پر جس کی گونج خیالوں میں

دروازوں میں لوگ کھڑے تھے اور ہماری آنکھوں نےپانی کا چہرہ دیکھا تھا مٹی کی تمثالوں میں

کنج خزاں آثار میں ثروتؔ آج یہ کس کی یاد آئیایک شعاع سبز اچانک طیر گئی پاتالوں میں

— ثروت حسین