5 اشعار

کوئل کوکو کرتی ہے اور پتے رنگ بدلتے ہیں

Koyal kookoo karti hai aur patte rang badalte hain

کوئل کوکو کرتی ہے اور پتے رنگ بدلتے ہیں

«کوئل کوکو کرتی ہے اور پتے رنگ بدلتے ہیں» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

کوئل کوکو کرتی ہے اور پتے رنگ بدلتے ہیںایسے موسم میں شہزادے اٹھ کر نیند میں چلتے ہیں

آدھے سیارے پر پانی برس گیا نغمات لئےآدھے سیارے کے منظر اب بھی آگ میں جلتے ہیں

یہ مٹی کے کورے مٹکے ان میں پانی رکھا ہےیہ پھولوں کے گہوارے ہیں ان میں بچے پلتے ہیں

باغ بھی چپ فوارہ بھی چپ کیسا عجب سناٹا ہےکھینچے جو آزار دلوں نے کب نغمات میں ڈھلتے ہیں

توسن شعر ہمارے حق میں تخت سلیماں ہے ثروتؔجن و ملائک پایا تھامے آگے آگے چلتے ہیں

— ثروت حسین