5 اشعار

رات ڈھلنے کے بعد کیا ہوگا

Raat dhalne ke baad kya hoga

رات ڈھلنے کے بعد کیا ہوگا

«رات ڈھلنے کے بعد کیا ہوگا» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

رات ڈھلنے کے بعد کیا ہوگادن نکلنے کے بعد کیا ہوگا

سوچتا ہوں کہ اس سے بچ نکلوںبچ نکلنے کے بعد کیا ہوگا

خواب ٹوٹا تو گر پڑے تارےآنکھ ملنے کے بعد کیا ہوگا

رقص میں ہوگی ایک پرچھائیںدیپ جلنے کے بعد کیا ہوگا

دشت چھوڑا تو کیا ملا ثروتؔگھر بدلنے کے بعد کیا ہوگا

— ثروت حسین