4 اشعار

جہالت کا علم

Jahalat ka Ilm

جہالت کا علم

«جہالت کا علم» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

باغبان پھولوں کے بارے میں مجھ سے زیادہ جانتا ہےگاڑی بان گھوڑے کے بارے میں مجھ سے زیادہ جانتا ہے

درخت زمین کے بارے میں مجھ سے زیادہ جانتا ہےپرندے ہوا کے بارے میں مجھ سے زیادہ جانتے ہیں

دیمک دروازوں کے بارے میں مجھ سے زیادہ جانتی ہےآئنہ عورت کے بارے میں مجھ سے زیادہ جانتا ہے

عورت تخلیق کے بارے میں مجھ سے زیادہ جانتی ہے

— ثروت حسین