4 اشعار

کس پر پوشیدہ اور کس پہ عیاں ہونا تھا

Kis par posheeda aur kis pe ayaan hona tha

کس پر پوشیدہ اور کس پہ عیاں ہونا تھا

«کس پر پوشیدہ اور کس پہ عیاں ہونا تھا» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

کس پر پوشیدہ اور کس پہ عیاں ہونا تھاکون ہوں میں مجھ کو اس وقت کہاں ہونا تھا

تم کہاں اس کنج آزار میں کھوئی ہوئی ہوتم کو تو میرے بچے کی ماں ہونا تھا

اس سے پہلے کہاں تھے ہم کس خواب میں تھےہم دونوں کو ایک سفر پہ رواں ہونا تھا

آئینے کو سبز کیا میری آنکھوں نےمجھ سے ہی یہ کار شیشہ گراں ہونا تھا

— ثروت حسین