16 اشعار

لفظوں کے درمیان

Lafzon ke Darmiyan

لفظوں کے درمیان

«لفظوں کے درمیان» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 38 سیکنڈ ہے۔

دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے سیارے کو لفظوں سے بھر دیافیصلوں اور فاصلوں کو طول دینے کا فن انہیں خوب آتا ہے

جہاز بندرگاہوں میں کھڑے ہیںاور گھروں، گوداموں، دکانوں میں

کسی لفظ کے لئے جگہ نہیں رہیاتنے بہت سے لفظ۔۔۔ اف خدایا!

مجھے اس زمین پر چلتے ہوئے اٹھائیس برس ہو گئےباپ، ماں، بہنوں، بھائیوں اور محبوباؤں کے درمیان

انسانوں کے درمیانمیں نے دیکھا

ان تعریفوں، تعارفوں اور تعزیتوں کے لیےان کے پاس لرزتے ہوئے ہونٹ ہیں

ڈبڈبائی ہوئی آنکھیں ہیںگرم ہتھیلیاں ہیں

انہیں کسی ابلاغ کی ضرورت نہیںنان بائی گنگناتا ہے

اسے لفظ نہیں چاہئےایک ناند۔۔۔ آٹا گوندھنے کے لئے

ایک تختہ۔۔۔ پیڑے بنانے کے لئےایک سلاخ تنور سے روٹی نکالنے کے لئے

نان بائی کا کام ختم کر لو تو میرے پاس آنایہاں کنارے پر سرکنڈوں کا جنگل آپ ہی آپ اگ آیا ہے

کچھ قلم میں نے تراشے ہیںاور ایک بانسری۔۔۔

باقی سرکنڈوں سے ایک کشتی بنائی ہےگڈریا، کسان، کاشتکار، موسیقار، آہن گر

سب تیار ہیںکچھ آوازیں کشتی میں رکھ لی ہیں

مدرسے کی گھنٹی۔۔۔ایک لوری

اور ایک دعاایک نئی زمین پر زندہ رہنے کے لئے اس سے زیادہ کچھ نہیں چاہئے

— ثروت حسین