7 اشعار

صبح ہوتے ہی

Subah Hote Hi

صبح ہوتے ہی

«صبح ہوتے ہی» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

صبح ہوتے ہی آٹھ کروڑ مسخرے نکل آتے ہیں سڑکوں پراور شروع کر دیتے ہیں ناچ

آٹھ کروڑ مسخرے نکل آتے ہیں اپنے رنگے چہروں اور لمبی ٹوپیوں کے ساتھتوڑ پھوڑ ڈالتے ہیں آسمان

دھجی دھجی کر دیتے ہیں دھوپالجھا لیتے ہیں ہوا کی ڈور اپنے ہاتھوں میں

راستہ نہیں دیتے میت گاڑیوں کو اور آگ بجھانے والے انجن کوبھر دیتے ہیں سیارے کو بیہودہ فقروں سے

اور شام آتی ہےلوٹ جاتے ہیں سورج کے ساتھ کورس گاتے ہوئے

اور رات ہوتی ہےاور صبح ہوتی ہے

صبح ہوتے ہی آٹھ کروڑ مسخرے نکل آتے ہیں سڑکوں پراور شروع کر دیتے ہیں ناچ۔۔۔

— ثروت حسین