8 اشعار

ملاح کا دل

Mallaha ka dil

ملاح کا دل

«ملاح کا دل» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

کسی نے نہیں دیکھاملاح کا دل

یہاں تک کہ شام آ گئیوہ گر پڑا

ایک اونچے مستول سےکبھی نہ اٹھنے کے لیے

کسی نے نہیں دیکھاملاح کا دل

جب وہ پھینک دیا گیاپتھر کی طرح

گہرے پانی میںکسی نے نہیں دیکھا

ملاح کا دلاور اس میں سوئی ہوئی ایک لڑکی کو

کسی نے نہیں دیکھا

— ثروت حسین