9 اشعار

پیپر ویٹ

Paperweight

پیپر ویٹ

«پیپر ویٹ» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

پیپر ویٹٹھوس شیشے کا بنا ہوا ہے

جس کے اندرپھول ہیں

جیسے سمندر کی تہہ میںکھلتے ہیں

آٹھ جل پریاں ہیںجو رقص کر رہی ہیں

پیپر ویٹاس لیے ہے کہ

کاغذ کو ہوا کی زد سے محفوظ رکھےپیپر ویٹ

ایک سیارہ ہےجس میں لوگ رہتے بستے ہیں

لیکن پیپر ویٹ ان سب باتوں سے بے خبر ہےاسے تو صرف

شاعری کی آنکھ نے زندگی دیاور مار دیا

— ثروت حسین