7 اشعار

یہاں مضافات میں

Yahaan mazaafaat mein

یہاں مضافات میں

«یہاں مضافات میں» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

یہاں مضافات میں اس وقتٹھیک اس وقت

جب زمینی گھڑیاں صبح کے ساڑھے سات بجا رہی ہیںایک پہیہ بنایا جا رہا ہے

لکڑی کے تختوں کو گولائی دینا معمولی کام نہیںاپنے وسط سے باہر پھوٹتی ہوئی روشنی

عورت کے برہنہ جسم کے بعد یہ پہلا منظر ہےجس نے مجھے روک لیا ہے

اور میں بھول گیا ہوں کہ سیارے پر کوئی موسم بھی ہےاور میرا ایک نام بھی ہے

پہیوں کی ایک جوڑی دروازے سے لگی کھڑی ہےگاڑی بان آئے گا اور اسے لے جائے گا

گاڑی بان آئے گا اور یہ پھول لے جائے گا۔۔۔

— ثروت حسین