5 اشعار

قسم اس آگ اور پانی کی

Qasam us aag aur paani ki

قسم اس آگ اور پانی کی

«قسم اس آگ اور پانی کی» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 29 سیکنڈ ہے۔

قسم اس آگ اور پانی کیموت اچھی ہے بس جوانی کی

اور بھی ہیں روایتیں لیکناک روایت ہے خوں فشانی کی

جسے انجام تم سمجھتی ہوابتدا ہے کسی کہانی کی

رنج کی ریت ہے کناروں پرموج گزری تھی شادمانی کی

چوم لیں میری انگلیاں ثروتؔاس نے اتنی تو مہربانی کی

— ثروت حسین