5 اشعار

وہ صبح مناجات کب آئے گی

Woh subah-e-munajaat kab aayegi

وہ صبح مناجات کب آئے گی

«وہ صبح مناجات کب آئے گی» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

وہ صبح مناجات کب آئے گییہ دولت مرے ہات کب آئے گی

بڑی دھوپ ہے پیڑ جلنے لگےجزیرے میں برسات کب آئے گی

دھڑکتا ہوا دل یہ پوچھا کیاوہ شام ملاقات کب آئے گی

مشقت بھرا دن تو رخصت ہوامہکتی ہوئی رات کب آئے گی

چھپا کر رکھا ہے جسے دل کے بیچمرے لب پہ وہ بات کب آئے گی

— ثروت حسین