5 اشعار

یہ ہونٹ ترے ریشم ایسے

Yeh hont tere resham aise

یہ ہونٹ ترے ریشم ایسے

«یہ ہونٹ ترے ریشم ایسے» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 28 سیکنڈ ہے۔

یہ ہونٹ ترے ریشم ایسےکھلتے ہیں شگوفے کم ایسے

یہ باغ چراغ سی تنہائییہ ساتھ گل و شبنم ایسے

مری دھوپ میں آنے سے پہلےکبھی دیکھے تھے موسم ایسے

کس فصل میں کب یکجا ہوں گےسامان ہوئے ہیں بہم ایسے

سینے میں آگ جہنم سیاور جھونکے باغ ارم ایسے

— ثروت حسین