6 اشعار

نظر سے دور حقیقت رہی کئی برسوں

Nazar se door haqeeqat rahi kai barson

نظر سے دور حقیقت رہی کئی برسوں

«نظر سے دور حقیقت رہی کئی برسوں» شبنم شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

نظر سے دور حقیقت رہی کئی برسوںحیات خواب کی صورت رہی کئی برسوں

یہ اور بات کہ چرچا مری وفا کا ہوااسے بھی مجھ سے محبت رہی کئی برسوں

یہ زیست اتنی بھی ارزاں نہ تھی ہمیشہ سےہر ایک سانس کی قیمت رہی کئی برسوں

یہ کہہ رہے ہیں در و بام شہر کے سارےیہاں غموں کی حکومت رہی کئی برسوں

بیان غم کے حوالے سے سرفراز ہوں میںکہ شعر میرؔ سے صحبت رہی کئی برسوں

ستارہ شام کی دہلیز پر اترتا رہافلک نشیں کو شکایت رہی کئی برسوں

— شبنم شکیل